
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بارہ مولا کے ریبار ناپیر میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی دستوں اور خصوصی آپریشنز ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔
سیکیورٹی دستے جیسے ہی اس علاقے کو سیل کر رہے تھے، اس دوران عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گيا۔ واقعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مطاہرہ کیا جس سے حالات کشیدہ ہو گئے اور حکومت نے ، انٹرنیٹ اور تعلیمی ادارے بند کر دیئے۔
دوسری جانب ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ہفتہ کو کشمیر کے چار روزہ دورے پر نرینگر پہنچے۔
سری نگر پہنچنے کے فوراً بعد راجناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ علیحدہ میٹنگ کی ۔
سرکاری ترجمان کے مطابق میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے ریاست کی صورتحال ، اتحاد کے ایجنڈے اور ریاست میں وزیراعظم کے ترقیاتی پیکیج کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/