10 September 2017 - 15:03
News ID: 429886
فونت
سید سرفراز حسین نقوی :
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا : خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانا ہوگا ۔
سید سرفراز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز حسین نقوی نے عید غدیر کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ غدیر اسلامی تاریخ کا بہت بڑا حصہ ہے۔

اس موقع پر رسول خدا (ص) نے خداوند کریم کے حکم کے مطابق دین کے مکمل ہونے کا اعلان کیا، آج مسلمانوں کی مشکلات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم حکمرانوں نے اپنا رول ماڈل اسلام کی بجائے مغرب کو بنا رکھا ہے، اس کیساتھ ساتھ مسلم حکمرانوں کا آپس میں اختلاف دشمن کو کارروائی کا موقع دے رہا ہے، مسلمانوں کی مشکلات کا حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں ملک، قوم اور دین کیساتھ عہد کرتے ہوئے خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلام ہی امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کے جوان ولایت کی امیدوں کا مرکز ہیں، ولایت، ہمارے جوانوں کے خون میں اتنی رچی بسی ہونی چاہیئے کہ خون کا ہر قطرہ ولایت کی گواہی دے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬