رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراق کے شہر ناصریہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے اس دردناک واقعہ میں چند ایرانی شہداء اور زخمیوں کے اہلخانہ سے بھی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انھیں تعزيت پیش کی۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ اس واقعے کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جارہا ہے بغداد میں سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہیں جس کا مقصد شہید اور زخمی ہونے والے ایرانی زائرین کی شناخت کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ذی قار علاقے میں واقع ایک فدک نامی ہوٹل اور سیکورٹی چک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے ہوٹل میں موجود افراد پر فائرنگ کردی اور اس کے ساتھ ہوٹل کے قریب چیک پوسٹ کو کار بمب دھماکے کے ذریعے اڑایا۔ان حملوں میں130 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوئے جن میں 3 ایرانیش زائر بھی شامل ہیں۔
بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش نے اس دہشت گردی کے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/