‫‫کیٹیگری‬ :
16 September 2017 - 13:56
News ID: 429964
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے امام سجاد(ع) کے طریقہ تبلیغ پر عمل کرنے کی تاکید اور کہا : تبلیغ دین اسلام کے میدان میں سرمایہ کاری ضروری ہے ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے عالمی سید سجاد (ع) کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات میں امام زین العابدین(ع) کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور کہا: جب یزید نے پنجتین کی آخری کڑی حضرت امام حسین علیہ السلام کو شھید کردیا تو یہ امام سید سجاد علیہ السلام کا ہی وجود تھا جس نے دین کو بچایا اور سیرت مرسل آعظم (ص) کو فراموشی کے نظر ہونے سے بچا لیا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے مشھور استاد نے مزید کہا: امام سجاد(ع) غلام خرید کر انہیں دین کی تعلیم دیا کرتے تھے اور پھر انہیں معاشرے میں بھیجتے تھے تاکہ لوگوں کو دین سیکھا سکیں ، امام علیہ السلام کا یہ عمل اس بات کی نشانی ہے کہ ہم تبلیغ دین کے میدان میں سرمایہ کاری کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: امام سجاد(ع) کے زیادہ تر شاگرد غلام تھے جنہیں حضرت (ع) نے انہیں خرید کر تعلیم دین دی تھی ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے امام سجاد(ع) کے طریقہ تبلیغ پر عمل کرنے کی تاکید اور کہا : اس عالمی کانفرنس پر سرمایہ لگائیں نیز لوگوں تک تبلیغ دین اور ائمہ طاھرین کا پیغام پہونچانے کے لئے دل میں درد رکھیں ۔

انہوں نے امام سجاد(ع) کانفرنس کو عالمی ہونے کی تاکید کی اور کہا: توقع ہے کہ عنقریب ہی فقط ایران ہی نہیں بلکہ دنیا کے مختلف گوشے تک حضرت امام سجاد علیہ السلام کا پیغام پہونچایا جائے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۰۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬