16 September 2017 - 14:29
News ID: 429970
فونت
فلسطین الیوم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرنے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین عرب ممالک کی عدم توجہ کا شکار ہے صرف شام ایسا عرب ملک تھا جو مسئلہ فلسطین کی بھر پور حمایت کرتا تھا جسے امریکہ نواز عرب ممالک نے اندرونی طور پر غیر مستحکم بنادیا ہے۔
فلسطین الیوم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں 20 ممالک سے 200 ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں غدیر کے گیارہویں بین الاقوامی فیسٹیول کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سال کے فیسٹیول کا عنوان " مزاحمت اور کامیابی" رکھا گیا ہے۔ اس فیسٹیول کے ضمن میں  فلسطین الیوم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرنافذ ابو حسنہ نےمہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین عرب ممالک کی عدم توجہ کا شکار ہے صرف شام ایسا عرب ملک تھا جو مسئلہ فلسطین کی بھر پور حمایت کرتا تھا جسے امریکہ نواز عرب ممالک نے اندرونی طور پر غیر مستحکم بنادیا ہے۔

فلسطین الیوم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرنے فلسطین کے بارے میں ایران کی کوششوں اور جد وجہد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران واحد ایسا ملک ہے جو فلسطین کی مخلصانہ حمایت کررہا ہے اور جو غاصب صہیونی حکومت کا آشکارا مخالف ہے جبکہ بہت سے اسلامی ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کررکھے ہیں اور عملی طور پر انھوں نے غاصب صہیونی حکومت کو تسلیم کرلیا ہے یا اسرائيل کے ساتھ خفیہ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

فلسطین الیوم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرنے کہا کہ صرف شام واحد عرب ملک تھا جو کھل کر فلسطینیون کی حمایت کرتا تھا جسے امریکہ اور اسرائیل نواز عرب ممالک نے دہشت گردی کے ذریعہ تباہ و برباد کردیا ۔ اس نے کہا کہ شام کو فلسطینیوں کی حمایت کی سزا دی گئي ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬