ایران کی ہوائی کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے لئے نئے طیاروں کی خریدادی کے معاہدوں پر بین الاقوامی سطح پر دستخط ہوچکے ہیں اس لئے امریکی ایوان نمائندگان کے نئے بل کا طیاروں کی خریداری پر کوئی اثر نہیں ہوگا
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ہوائی کمپنی کے سربراہ علی عابد زادہ نے ارنا سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ طیارے بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ سبھی معاہدے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے تحت ہوئے ہیں اور عالمی برادری کے ساتھ ایران کے سمجھوتے کی اقوام متحدہ نے بھی تائید کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سبھی کمپنیاں اپنے معاہدوں پر باقی ہیں اور ان معاہدوں پر عمل درآمد کیا جانا چاہئے -
ایران کی ہوائی کمپنی کے سربراہ نے کہاکہ ماضی میں ایران کے خلاف عائد ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران کی ہوائی صنعت بدستورترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن ہے -
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کو ایک بل منظور کرکے ایران کو مسافر طیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کردی - /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے