21 September 2017 - 17:58
News ID: 430034
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والا ملک گوشہ نشینی کا شکار ہو جائے گا ۔
صدر حسن روحانی

 :

ایران نے عملی طور پر دکھا دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والا ملک گوشہ نشینی کا شکار ہو جائے گا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد امریکی اور بین الاقوامی میڈیا کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ دو طرفہ معاہدہ نہیں بلکہ جس ملک نے بھی اس معاہدے کی خلاف ورزی کی وہ اپنے وعدوں کو پاوں تلے روندتے ہوئے گوشہ نشینی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اگر امریکہ اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کرے تو امریکی عوام، امریکہ کے اتحادی ممالک بالخصوص یورپ اور امریکی عوام اس کی حمایت نہیں کریں گے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران ایرانی قوم کے خلاف غیر منطقی اور غیر سفارتی زبان استعمال کی اس لئے ہم ٹرمپ کی جانب سے ایرانی عوام سے معافی مانگنے کے منتظر ہیں۔

حجت الاسلامحسن روحانی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سرکاری فوج  اور انتہا پسند بڈھسٹوں کی جانب سے جاری جارحیت پرکہا کہ میانمار میں نسل کشی کی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو چاہئیے کہ وہ اس سلسلے میں فوری اقدام کریں۔

صدر روحانی نے کہا کہ یمن کی صورتحال نہایت افسوسناک ہے اور سعودی عرب کے جنگی طیارے یمن پر بے رحمانہ فضائی حملے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں مختلف قسم کی وبائی امراض پھوٹ پڑیں ۔

صدر مملکت نے عراق، شام اور لبنان کی جانب سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ان ممالک کی ایرانی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عملی طور پر دکھا دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے عراق، شام، لبنان اور دیگر ممالک کی مدد کی تاکہ وہاں امن و امان قائم ہو۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬