21 September 2017 - 18:21
News ID: 430036
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مختلف ضروری اشیاء پر مبنی امدادی سامان کی دوسری کھیپ روہنگیا مسلمانوں کے لئے میانمار روانہ کردی گئی۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مختلف ضروری اشیاء پر مبنی امدادی سامان کی دوسری کھیپ روہنگیا مسلمانوں کے لئے میانمار روانہ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی طیارے میں خوراک، ادویات، طبی سامان اور اشیائے روزمرہ پر مشتمل 30 ٹن امدادی سامان آج بروز جمعرات ایران کے شہید جنرل لشکری ایئربیس سے بنگلہ دیش روانہ کردی گئی جہاں سے اسے میانمار بھیجا جائے گا۔

ایرانی ہلال احمر کمیٹی کے شعبہ ریکسیو اور ریلیف کے سربراہ مرتضی سلیمی نے امداد سامان بھیجنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو امداد اور ضروری اشیا کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں ایرانی سفارتخانے اور وہاں کی ہلال احمر کے تعاون سے امدادی کھیپ کو بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے میں پہنچایا جایا گا جہاں پناہ گزین کیمپوں میں موجود ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو یہ سامان تقسیم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو ایران کی جانب سے 40 ٹن اشیائے ضرورت ہر مبنی پہلی امداد کھیپ بنگلہ دیش روانہ کردی گئی تھی اور مادادی طیارے میں اعلی ایرانی حکام بشمول نائب وزیر خارجہ اور ہلال احمری کمیٹی کے سنیئر عہدیدار بھی موجود تھے جنہوں ںے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ اگست کے مہینے سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ریاست فورسز اور انتہاپسندوں عناصر نے کارروائی کرتے ہوئے ریاست رخائن میں مسلمانوں کے ڈھائی ہزار سے زائد گھر جلا دیئے جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسلمان جاں بحق ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق، پرتشدد واقعات کی وجہ سے لاکھوں روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش جا چکے ہیں۔

گزشتہ سالوں سے میانمار کی ریاست رخائن میں لسانی اور مذہبی کشیدگی رہی ہے لیکن حالیہ پرتشدد واقعات کی لہر سب سے بدتر ہے اور اس سے جان بچا کر بھاگنے کی کوشش میں کئی افراد دریا میں ڈوب کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

گزشتہ سال میں بھی پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ہزاروں روہنگیا مسلمان جاں بحق اور لاکھوں ہجرت کرنے یا گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

حال ہی میں بھی روہنگیا کے مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کا آغاز ہوگیا ہے، ادھر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے میانمار کی سکورٹی فورسز اور لسانی رخائن گروہ پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬