رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل، سعودیہ نےعالم اسلام کو تاراج کرنے کیلئے،مختلف ناموں سے باقاعدہ سلسلہ وار دہشتگرد تربیت کیئے۔
انہوں نے وضاحت کی : سنہ 80ء کی دھائی میں افغان مجاہدین کے نام سے، سنہ90ء کی دھائی میں طالبان کےنام سے، سنہ2000ء کی دھائی میں القاعدہ کے نام سے، سنہ2010ء کی دھائی میں داعش کےنام سے، ساتھ ہی مختلف ممالک میں سینکڑوں علاقائی دہشتگرد تنظیمیں، لشکریں، افراد، اسکے علاوہ ہیں ۔
انہوں نے کہا : افغانستان وعراق وشام و یمن کو تخت و تاراج کرنے اور بعض ممالک میں عبرتناک شکست کے بعد اب اس منحوس "شیطانی مثلث" کا اگلا ہدف پاکستان ہے، جسکو انہوں نے پہلے ہی تکفیری و ریاستی دہشتگردی کےذریعہ اندر سے کافی الجھائے رکھا ہے اور فرزندان پاکستان اورملک کے دفاعی فرنٹ لائن یعنی شیعہ مسلمانوں کو دیوار سے لگا کر اپنی مادر وطن سے مایوس کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں تاکہ آئندہ داعش کے ذریعے ملک کو بغیر کسی مزاحمت کے نقصان پہنچا سکیں۔
لہذا ملکی سلامتی کے مقتدر اداروں کو دو مسئلے فوکس کرنے چاہئے، نمبر ایک اس شیطانی مثلث اور اسکے لشکروں کے پاکستان توڑنے کے منصوبے برملا کرنا نمبر دو پاکستان کے بنیان گزار، مخلص اور مدافع قوت "شیعہ" کی "حب الوطنی" کو ببانگ دہل تسلیم کرنا ، تب ہی اس ملک کو اس بھنورسے نکالا جا سکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/