26 September 2017 - 16:39
News ID: 430105
فونت
اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کی وجہ سے اسرائیل کو زرعی شعبے میں زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسرائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار معاریب کے مطابق صیہونی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کا لیبل لگائے جانے کے باعث اسرائیل کو زرعی سیکٹر میں زبردست نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور یہ ‏اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کی بڑی کامیابی ہے۔

اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک بی ڈی ایس نے سن دوہزار تیرہ چودہ کے دوران بھرپور احتجاجی تحریک چلا کر اسرائیل کو چھے ارب ڈالر سے زیادہ مالی نقصان پہنچایا تھا۔

اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک کا آغاز سن دوہزار پانچ میں ہوا تھا۔ یہ تحریک مختلف کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور گرجا گھروں کو اس بات کی ترغیب دلاتی ہے کہ جب تک اسرائیل فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کرلیتا ہے، اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬