شام کے وزیر خارجہ :
شام کے وزیر خارجہ نے شمالی شام منجملہ الرقہ میں فوجی موجودگی کو فروغ دینے سے متعلق امریکی کوشش پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اقدام قرار دیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی کو غیر قانونی قراردیا اور کہا کہ ان کا ملک، امریکہ کے اس اقدام کی روک تھام کے لئے سفارتی کوششوں کے بعد دیگر آپشن بھی استعمال کر سکتا ہے۔
انھوں نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت میں غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دمشق کی پہلی ترجیح دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنا ہے لیکن اسرائیل کے فضائی حملے اگر جاری رہے تو شام بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
شام کے وزیر خارجہ نے اسی طرح عراقی کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کے بارے میں کہا کہ دمشق، متحدہ عراق کی حمایت کرتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے