امریکہ نے اپنے ایک اعلان میں شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کی دھمکی دی ہے ۔
نے اپنے ایک اعلان میں کے خلاف فوجی اقدام کی دھمکی دی ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اپنے ایک اعلان میں شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کے لئے پوری طرح تیار ہونے کی دھمکی دی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ ، شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کے لئے پوری طرح تیار ہے ،ہم نے یہ آپشن استعمال کیا تو شمالی کوریا کے لئے تباہ کن ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا کو فوجی حملے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں شمالی کوریا کے سلسلے میں ایک آپشن فوجی بھی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے