30 September 2017 - 18:43
News ID: 430163
فونت
ایران کی مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں نے عراق کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس تشکیل دیا ہے۔
ایران کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی ارضی سالمیت کی حمایت پر مبنی ایران کی پالیسیوں کے نفاذ اور ایران و عراق کی سرحدوں پر عراقی حکومت کی عملداری اور حاکمیت کو یقینی بنانے کے لئے ایران کے تعاون کے سلسلے میں عراقی حکومت کی درخواست کے بعد ایران کی مسلح افواج کے کمانڈروں نے ہفتے کو ایک اجلاس تشکیل دیا جس کی صدارت مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کی-

مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں کہا کہ اس اجلاس میں عراق کی ارضی سالمیت اور اتحاد کے تحفظ پر زور دیا گیا اور عراقی کردستان میں ہوئے ریفرنڈم کو غیر قانونی قراردیئے جانے پر تاکید کی گئی-

ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرحدوں کی سیکورٹی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا اور مشترکہ سرحدوں پر عراق کی مرکزی حکومت کی فوجوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا-

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈروں کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران اور عراق کی فوجیں سرحدوں پر مشترکہ فوجی مشقیں بھی انجام دیں گی- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬