افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے اور افغان فورسز کے آپریشن میں ۲۲ وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں .

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے اور افغان فورسز کے آپریشن میں 22 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
افغان حکام کے مطابق افغان فورسز نے آپریشن جمعہ کی شب صوبہ ننگز ہار کے ضلع لال پور میں کیا ،جہاں 7 وہابی دہشت گرد مارے گئے ۔
افغان حکام کے مطابق امریکی ڈرون نے ننگر ہار کے ضلع نازیان میں کارروائی کی ،اس دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ اس کارروائي میں دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ بارود کو بھی تباہ کیا گیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے