رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورمیں سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے ہیں۔
پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا ہے جبکہ ایک وہابی دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ہے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سات سے آٹھ دہشت گردوں کے دریائے راوی میں سگیاں پل کے قریب ڈیرہ سائیں ساندہ تھانے کی حدود میں چھپنے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ۔ ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی جو بہاؤلنگر کا رہائشی بتایا جاتا ہےاور پولیس حراست سے فرار ہوا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/