01 October 2017 - 12:36
News ID: 430179
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : یزید کے اسلام اور عوام دشمن رویئے کے خلاف سیدنا امام حسینؑ نے علم حق بلند کیا ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یزید کے اسلام اور عوام دشمن رویئے کے خلاف سیدنا امام حسینؑ نے علم حق بلند کیا، یوم عاشور صبر، برداشت اور دین محمدی کے تحفظ کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے، روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے حسینی کردار کو اپنانا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم و جبر اور نسل کشی کرنے والوں کو جذبہ حسینی سے ختم کرنا ہوگا، باطل قوتوں سے دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کو نجات دلانا امام حسینؑ کے غلاموں کا ایمانی فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام تمام مذاہب کے تحفظ اور احترام کا درس دیتا ہے، پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادانہ طور پر اپنی مرضی کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاہب کے درمیان ٹکراؤ کسی طور بھی امن کے مفاد میں نہیں ہے، مذاہب میں ٹکراؤ اور سرد جنگ شروع ہوئی، تو پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہونگے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬