03 October 2017 - 18:12
News ID: 430203
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سری نگر ایئر پورٹ سے متصل ہندوستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح علیحدگی پسندوں نے حملہ کردیا ہے ۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سری نگر ایئر پورٹ سے متصل ہندوستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح علیحدگی پسندوں نے حملہ کردیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطاب ق اس حملہ کے نتیجے میں 2 حملہ آور اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 3  ہندوستانی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس آفیسر ایس پی وید کا کہنا تھا کہ متعدد مسلح افراد نے سری نگر کے انتہائی سکیورٹی کے حامل کیمپ پر حملہ کیا، جس میں ہینڈ گرنیڈ اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا جبکہ جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کا یہ کیمپ سری نگر ایئرپورٹ کے ساتھ منسلک ہے، جو انڈین ایئر فورس کے زیر انتظام ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬