05 October 2017 - 23:20
News ID: 430243
فونت
علامہ عبدالحق مجاہد :
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سرپرست اعلیٰ نے کہا : ہم اپنی جانوں پر کھیل کر ختم نبوت کا تحفظ کریں گے ۔
پاکستان علماء کونسل

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سرپرست اعلیٰ علامہ عبدالحق مجاہد نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت (ص) ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ہم ختم نبوت (ص) کے چوکیدار ہیں چوکیدار اپنی جان دے سکتا ہے لیکن اپنے آقا کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا، حکومت وقت اپنے اداروں کو اپنے مفادات کیلئے ہم ایک لمحہ کیلئے حلف نامے میں تبدیلی برداشت نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹریٹ میں پاکستان علماء کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کیا۔ ضلعی سرپرست اعلیٰ مولانا محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ ہم اپنی جانوں پر کھیل کر ختم نبوت کا تحفظ کریں گے، مولانا سلطان محمود ضیاء نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری اُخروی زندگی کی بہار ہے ہم اس پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

ضلعی صدر صاحبزادہ علامہ انوارالحق مجاہد نے کہا کہ حکومت عقل کے ناخن لے ملک پہلے ہی دشمن کی نظروں میں کانٹے کی طرح چب رہا ہے اور ہم ایسے کام کرنے پر لگے ہوئے ہیں جس سے عوام اور حکومت کے راستے جدا جدا ہوجائیں، ختم نبوت (ص)کے تحفظ کیلئے فاسق اور فاجر بھی اپنے آقا (ص) کی خاطر جانیں قربان کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔

قاری محمد عمر عثمان، پروفیسر عبدالماجد وٹو، مولانا خالد محمود ضیاء، چوہدری شبیر یوسف گجر، قاری محمد بلال، حنیف ملتانی نے کہا کہ حکومت وقت اپنے لئیے گڑے مت کھودے، ختم نبوت کے حلف نامے تبدیلی کو ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے، اس لیئے فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لیں ورنہ کراچی سے لیکر خیبر تک پوری پاکستانی قوم اُٹھ کھڑے ہوں گے یہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬