رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے کہا ہے کہ اسرائیل خود کو مضبوط اور آہنی بنا کر پیش کر رہا ہے حالانکہ اس کی بنیادیں بالکل غیر مستحکم ، کمزور اور ضعیف ہیں۔
جنرل محمد حسین باقری نے شہید حسین ہمدانی کی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہمدانی کی نگاہیں دشمن پر ہوتی تھیں اور انھوں نے دفاع مقدس اور شام کے محاذ پر نمایاں کارنامے انجام دیئے اور اپنی ذمہ داریوں پر اچھی طرح عمل کرکے شہداء مدافع حرم میں شامل ہوگئے۔
جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ اسرائیل براہ راست اور امریکہ کے ذریعہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش نے اسرائیل کو بہت بڑی مدد فراہم کی جو کام اسرائیل نہیں کرسکتا تھا وہ داعش دہشت گردوں نے امریکی سرپرستی میں انجام دیا۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی حقیقت جعلی ہے اور اس کی جڑیں کمزور اور بے بنیاد ہیں اس کے باوجود وہ اپنے آپ کو آہنی سمجھ رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/