کینیا میں وہابی دہشت گردوں نے طلبا کو لیجانے والی یونیورسٹی کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے یونیورسٹی کی ۲خواتین ملازمین ہلاک جبکہ متعدد طلبا زخمی ہو گئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں وہابی دہشت گردوں نے طلبا کو لیجانے والی یونیورسٹی کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے یونیورسٹی کی 2خواتین ملازمین ہلاک جبکہ متعدد طلبا زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کینیا کی کوالے کاؤنٹی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ممباسا کیمپس میں طلبا کو لے جارہی گاڑیوں کو نشانہ بناکر کئے گئے حملے میں یونیورسٹی کی 2خواتین سٹاف ہلاک ہو گئیں جبکہ متعدد طلبہ زخمی ہوگئے ہیں تاہم ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری طرف ریجنل پولیس چیف کا کہنا تھا کہ یہ حملہ وہابی شدت پسند تنظیم ’’الشاب ‘‘ کے دہشت گردوں نے کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے