15 October 2017 - 12:19
News ID: 430386
فونت
علی اکبر ولایتی :
ایران کے سابق وزیر خارجہ نے کہا : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے عوام سے وابسطہ ہیں اور سپاہ پاسداران نے ایران اور خطے میں دہشت گرد عناصر بالخصوص داعش دہشت گرد گروہ کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔
علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سنٹر کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام پر بھرپورردعمل ظاہر کرے گا۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں کہا کہ امریکی صدرکی جو کہ تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے سازشوں سے ایرانی بہت اچھی طرح واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) ایران کے عوام سے وابسطہ ہیں اور سپاہ پاسداران نے ایران اور خطے میں دہشت گرد عناصر بالخصوص داعش دہشت گرد گروہ کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایران کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬