17 October 2017 - 16:03
News ID: 430410
فونت
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا : ملت کے تمام طبقات ، تنظیمیں اور انجمنیں قوم کے دکھ درد پر آواز اٹھائیں ۔
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے وارثان شہداء جیکب آباد کے اجلاس اور مختلف یونٹس میں تنظیمی دوستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر مقتل شہداء جیکب آباد میں عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوگی ، کانفرنس میں شہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آبادکے حافظ احمد خان کو سریاب روڈ کوئٹہ میں تکفیری دھشت گردوں نے دن دھاڑے قتل کر دیا، کوئٹہ معصوم شیعیان علی ؑ کے لئے مقتل گاہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجاہد و مبارز علماء نے قوم کے مظلوم اسراء کے لئے آواز بلند کی ہے، پوری قوم کو ان کا ساتھ دینا چاہئے۔ بے گناہ اسیروں کی رہائی کے لئے جیل بھرو تحریک ضرور کامیاب ہوگی، کیونکہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ ماورائے آئین اور قانون اقدامات سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے جبکہ ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ وہ مہذب معاشرے کے قیام کے لئے خود کو آئین اور قانون کا پابند بنائیں۔ مسنگ پرسنز کا معاملہ آئین اور قانون کے مطابق حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملت کے تمام طبقات ، تنظیمیں اور انجمنیں قوم کے دکھ درد پر آواز اٹھائیں، مسنگ پرسنز کے اشو پر ملت جعفریہ کی مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ قوم و ملک کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ ملک گیر دھرنے سے لیکرستاسی روزہ بھوک ہڑتال تک مجلس وحدت نے جدوجہد کی تاریخ رقم کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬