ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں حکمراں جماعت کے سابق پنچایت رکن اور ایک حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکے ضلع شوپیان میں کل رات مسلح افراد نے برسراقتدار پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے سابق پنچایت رکن محمد رمضان شیخ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تین مسلح افراد نے کل رات سابق پنچایت رکن محمد رمضان شیخ کے گھر میں گھس کر انہیں گولی ماردی۔
واقعہ کے وقت گھر میں موجود دوسرے رکن اور پڑوسیوں نے مسلح افراد کا مقابلہ کیا،جس میں ایک حملہ آورماراگیا۔ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ مسلح حملہ آورکون تھے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکے حالات 8 جولائی 2016 سے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سخت کشیدہ ہو گئے اوراب تک 300 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے