22 October 2017 - 19:09
News ID: 430490
فونت
ہالینڈ کے پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین :
علاءالدین بروجردی نے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام کا مقصد صرف ملکی دفاع ہے۔
ایران جوہری معاہدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی ریاست ہالینڈ کے پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ریمنڈ ناپس نے ڈچ پارلیمنٹ کے وفد کی قیادت میں دورہ تہران کے موقع پر ایرانی مجلس کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چئیرمین علاءالدین بروجردی کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے باوجود ایرانی جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے عالمی برادری کا یکساں موقف ہے اور اس معاہدے سے ایران اور مختلف ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے عالمی امن و سلامتی بالخصوص ایران کی ترقی کی لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ڈچ پارلیمنٹ کے سینئر رکن نے مزید کہا کہ ان کے دورہ ایران کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہالینڈ کی حکومت اور پارلیمنٹ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کا خیرمقدم کرتی ہیں۔

اس ملاقات کے دوران علاءالدین بروجردی نے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام کا مقصد صرف ملکی دفاع ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ہرگز کسی ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنے طر پر جوہری معاہدے کو ختم کرے۔

ایران جوہری معاہدے کے خلاف ٹرمپ کے حالیہ منفی بیانات کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والا کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں بلکہ یہ ایک عالمی دستاویز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہالینڈ اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے مثبت فضا قائم ہو گئی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬