رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کی بری فورسز نے ایران کے شمال مغربی صوبے مغربی آذربائیجان میں ایک دہشتگرد تنظیم کو تباہ کرتے ہوئے ملک کے خلاف ان کے عزائم کو ناکام بنادیا۔
سپاہ کی بری فوج کی حمزہ سیدالشہدا (ع) برگیڈ کے مطابق، مغربی آذربائیجان صوبے کے علاقے چالدران میں دہشتگرد ملک میں بزدلانہ کاروائی کرنے کی سازش کر رہے تھے مگر پاسداران انقلاب فورس (IRGC) نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کو تباہ کردیا۔
اس آپریشن کے دوران چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ دو سویلین شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ سپاہ پاسداران کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، اور مواصلاتی نظام بھی برآمد کرلیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے کامیاب کاروائی کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وطن عزیز کی مسلح افواج اور تمام سیکورٹی ادارے دہشتگرد عناصر کو ہرگز ایران کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔