رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔
یوکیا آمانو نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شامل تمام فریقوں پر زوردیا ہے کہ جس طرح ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے اسی طرح وہ بھی اپنے وعدوں پر عمل کریں ۔
امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے آمانو نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ صرف امریکہ سے نہیں بلکہ یہ معاہدہ گروپ 1+ 5 اور ایران کے درمیان ہے اور یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس پر تمام فریقوں کو عمل کرنا چاہیے۔
یوکیا آمانو نے کہا کہ میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کے عنوان سے اعلان کرتا ہوں کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں درج اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/