29 October 2017 - 23:47
News ID: 431582
فونت
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 علی اکبر صالحی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عالمی توانائی ادارے (IAEA) كے سربراہ ہفتے كے روز ایرانی حكام سے ملاقات كے لئے تہران پہنچ گئے۔

تجزیہ كاروں كے مطابق یوكیا آمانو كا دورہ ایران اس حوالے سے اہم ہے كہ امریكہ كے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران كے بارے میں اپنی نئی پالیسی كا اعلان كرتے ہوئے ایران كے جوہری معاہدے كی سخت مخالفت كی تھی۔

امریكی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے كہا تھا كہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے پر عملدرآمد نہیں كررہا۔

دوسری طرف عالمی جوہری توانائی ادارے كی جانب سے جوہری معاہدے كے حوالے سے آٹھ مرتبہ اس بات كی تصدیق كی گئی ہے كہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے كے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے۔

عالمی توانائی ادارے (IAEA) كے سربراہ اپنے دورے میں ایران كے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقاتیں كریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬