
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی مالی مدد کے حوالے سے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔
یہ بات محمد جواد ظریف نے امریكہ انتظامیہ كی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران كے خلاف من گھڑت الزامات كے ردعمل میں اپنا پیغام پیش کیا ۔
امریكی كی انٹٰیلی جینس ایجنسی (CIA) نے جعلی دستاویزات جاری كئے ہیں اور یہ كہا گیا ہے كہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم كے سربراہ اسامہ بن لادن كی ہلاكت كے موقع پر ان كو یہ دستاویزات ملے ہیں۔
امریكی انٹٰیلی جینس ایجنسی كی جانب سے یہ مضحكہ خیز الزام لگایا گیا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ایران القاعدہ دہشت گرد تنظیم كی مالی مدد كر رہا ہے اور ان كو اسلحہ فراہم كر رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے كہا كہ پوری دنیا اس بات سے واقف ہے كہ ایران نے ہمیشہ داعش، القاعدہ اور طالبان جیسے دہشت گرد گروہوں كے خلاف ہمیشہ خاتمے كا شفاف موقف اپنایا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/