07 November 2017 - 21:19
News ID: 431702
فونت
ایرانی اعلی فوجی کمانڈر :
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا ہے کہ خطی ممالک اور امت مسلمہ کے خلاف دشمن کی سازشوں کے باوجود ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو جائے گا۔
سردار محمد علی جعفری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے اسلام کے دین کو ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی اتحاد کیلیے سب سے اہم عناصر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطی ممالک اور امت مسلمہ کے خلاف دشمن کی سازشوں کے باوجود ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو جائے گا۔

یہ بات میجر جنرل محمد علی جعفری نے منگل کے روز ایرانی دارالحکومت تہران کے دورے پر آنے والے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع میں فریقون نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سیکورٹی، سرحدوں کی سلامتی کی فراہمی، منشیات کی اسمگلنگ، دہشتگردی اور انتہاپسندی سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ایرانی جنرل نے ایران اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ ثقافت اور زبان، دونوں ممالک کے گہرے اور قریبی تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ آٹھ سالہ تحمیلی جنگ کے دوران سے ایرانی مسلح افواج اور سپاہ پاسداران انقلاب کے قابل قدر تجربات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب اور وطن عزیز سے ایرانی قوم کی بھرپور حمایت اس جنگ کی کامیابی کا باعث ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ کے زمانے میں ایرانی عوام کی بہادری اور مزاحمت، تکفیری اور داعش گروپ کی حالیہ شکست میں شامی اور عراقی قوم کے لیے ایک مثالی ماڈل تھی۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک امریکہ اور صہیونی کی سازشوں کا شکار ہیں اور پاکستان بھی دشمن کے اس عزائم سے مبرا نہیں ہے۔

ایرانی جنرل نے مزید بتایا کہ پاکستان کی مسلح اور سیکورٹی افواج، پاکستانی قوم کے تعاون سے اس سازشیں اور بد امنی کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا سکتی ہیں۔

جنرل جعفری نے بتایا کہ ایران، دشمن کی دھمکیوں سے نمٹنے میں 40 سالہ تجربات کا حامل ہے جو پاکستان میں اپنے دفاعی تجربات کے تبادلے کے لیے آمادہ ہے۔

اس موقع میں پاکستانی فوج کے سپہ سالار نے اپنے دورے ایران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان مشترکہ ثقاقتی، تھذیبی مشترکات، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ دینے کی توسیع کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے دشمن کی جانب سے ایران اور پاکستان کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ناپاک عزائم کے باوجود دونوں ممالک اپنے باہمی کثیر الجھتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

انہوں نے علاقائی مسلم ممالک کی مدد کرنے میں سپاہ پاسداران انقلاب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے خلاف ظالمانہ عائد پابندیوں کے باوجود دونوں ممالک اب تک بخوبی مشکلات اور مسائل پر قابو پا سکیں۔

انہوں نے پاکستان کو دفاعی تجربات کے تبادلے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے دشمن کے خلاف ایران کی کامیابی کی اصل وجہ، ایرانی قوم کی بھرپورحمایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس دورے سے پاکستانی عوام کے اتحاد کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا سرکاری دورے پر گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

اس دورے کے موقع پر پاکستانی فوج کے سپہ سالار اپنے ایرانی ہم منصب میجر جنرل محمد باقری اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوا تہران میں اپنے قیام کے دوران ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، سرحدی سیکورٹی اور دفاعی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستانی اخبار کے مطابق، پاکستانی فوج کے سپہ سالار کا دورہ ایران موجودہ خطی صورتحال بالخصوص جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سمیت پاکستان اور افغانستان کے لئے نئی پالیسیاں بنائی ہیں اس لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬