13 November 2017 - 09:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 431784
فونت
شمالی کوریا نے امریکی صدر ٹرمپ کو عالمی امن و استحکام کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورہ ایشیا پر تبصرہ کرتے ہوئے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ دورہ ایشیا میں جزیرہ نما کوریا میں جنگ کی بھیک مانگتے رہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ عالمی امن واستحکام کے لئے تباہ کن ہیں، کوئی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو بڑھانے سے نہیں روک سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے پر ہیں، صدارتی منصب پر فائز ہونے کے بعد ان کا پہلا دورہ ایشیا ہے جس کے دوران وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 3 سے 14 نومبر تک  جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویتنام اور فلپائن کا دورہ کر رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬