14 November 2017 - 21:45
News ID: 431806
فونت
شامی صدر نے اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی سرحدی علاقوں میں زلزلہ کے باعث ہونے والی تباہی اور جانی اور مالی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی و بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر نے اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی سرحدی علاقوں میں زلزلہ کے باعث ہونے والی تباہی اور جانی اور مالی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کے نام اپنے پیغام میں شامی صدر بشار الاسد نے اس زلزے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین ایرانی حکومت اور قوم سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں زلزے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

گزشتہ اتوار کی رات ایران اور عراق کے سرحدی علاقے میں 7۔3 ریکٹر اسکیل کا زلزلہ آیا جس کی وجہ سے شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

اب تک اس سانحے میں ایران میں 430 افراد جاں بحق اور 7156 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬