14 November 2017 - 22:25
News ID: 431809
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : اندرونی و بیرونی ملک دشمن دہشتگرد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مشن اعلیٰ حضرت محمد مصطفیٰؐ سے عشق و محبت اور تاجدار ختم نبوت کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد و بانی شہید محمد سلیم قادری نے مشن اعلیٰ حضرت کو فروغ دیا، سنی تحریک کے قائد شہید محمد سلیم قادری نے عشق و محبت کی پہچان امام احمد رضا کے مشن کو پھیلا کر باطل قوتوں کا راستہ روکا، اہلسنت کے تشخص کی بحالی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، دو قومی نظریئے کے مخالف کسی طور بھی پاکستان کے وفادار نہیں ہو سکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اندرونی و بیرونی ملک دشمن دہشتگرد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ صفر کا مہینہ اہلسنت کے نزدیک اعلیٰ حضرت امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے، اس مقدس مہینے میں دہشتگردوں نے بانی و قائد محمد سلیم قادری کو شہید کر دیا، مگر دہشتگرد تاحال کیفر کردار تک نہیں پہنچ سکے، جو حکومتوں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد عوامی طاقت کا مظاہرہ کرینگے، عوامی رابطہ مہم تیز کرکے سیاسی منشور کو عام کیا جائے اور اہلسنت کے خلاف ہونے والی سازشوں سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬