‫‫کیٹیگری‬ :
17 November 2017 - 23:39
News ID: 431853
فونت
محمد جواد ظریف:
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب تاریخی حقائق کو نظرانداز کر کے دشمنانہ اور جاہلانہ اقدامات انجام دے رہا ہے جس سے خود اس کو ہی نقصان پہنچا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعے کو پارلیمنٹ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی اشتعال انگیز پالیسیوں اور ایران و سعودی عرب کے درمیان ممکنہ جنگ کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیاں ہمیشہ عقل و منطق پر استوار رہی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران، جنگ و کشیدگی کے بجائے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے درپے رہا ہے۔ محمد جواد ظریف نے یمن، شام، عراق اور لبنان میں سعودی عرب کی منفی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی ان پالیسیوں سے علاقے کے عوام کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے جسے روکے جانے کی ضرورت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ سعودی عرب، علاقے میں جنگ و جارحیت اور منھ زوری کے ساتھ عدم استحکام کی راہ پر چلتے ہوئے اشتعال انگیزی میں مشغول ہے اور ان اقدامات کے نتائچ کی بنا پر وہ ایران کو قصوروار قرار دیتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬