
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، «ریکاردو اولکوانگو» امریکہ میں ایک چینل کے ڈائریکٹر بھی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ: امام حسین علیہ السلام کی طرح کوئی لیڈر بھی عوام کو اپنے گرد جمع نہیں کر سکتا ہے، ہمیں لاطینی امریکیوں کو بھی اس واقعے کی طرف توجہ دلانی چاہئے۔
انہوں نے کہا: مغربی میڈیا مسلمانوں کی شدت پسندی کو ہی دیکھانا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: چہلم امام حسین علیہ السلام کو دیکھ کر امن اور صلح کا احساس ہوتا ہے، پر اس چیز کو دنیا کے میڈیا نے کوریج نہیں دی ہے، کیونکہ وہ مسلمان کے اس رنگ کو اجاگر نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال اوج میڈیا کی مدد سے کچھ غیر مسلم اور بین الاقوامی نمائندوں کو چہلم امام حسین علیہ السلام میں Hussain the International Love کی کمپین میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اور نیوز چینل کے ڈائریکٹر ریکارڈو اولکوانگو بھی اس کمپین میں شامل تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰