‫‫کیٹیگری‬ :
15 November 2017 - 19:00
News ID: 431831
فونت
ممنون حسین:
پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہےکہ امریکہ کی ہندوستان کو خطے میں ایک بڑی طاقت کے طور پرسامنے لانے کی کوشش سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
ممنون حسین

رسا ںیوز ایجنسی کی جنگ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی میں " جنوبی ایشیا میں امن"  کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ہندوستان کو خطے میں ایک بڑی طاقت کے طور پرسامنے لانے کی کوشش سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس کو حل کیے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہے۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ جنوبی ایشیا اس وقت بہت سے تنازعات اور بحرانوں کا شکارہے اور متعددحل طلب سیاسی و جغرافیائی مسائل کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پر لگ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان مسائل کو عالمی حالات، خاص طور پر سرد جنگ ، افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال اور دہشت گردی کے معاملات نے مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ کئی دہائیوں سے جاری ان عوامل نے خطے کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی معاملات سمیت سلامتی کے امور پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

پاکستان کے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے ایٹمی طاقت بننے کے بعد جنوبی ایشیا کا دفاعی منظر نامہ مکمل طور پر تبدیل ہو گیا ہے اور اس عہد میں خطے کی صورت حال تین سطحوں یعنی داخلی، علاقائی اور بین الاقوامی عوامل کے سبب متاثر ہو رہی ہے جس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬