‫‫کیٹیگری‬ :
15 November 2017 - 15:41
News ID: 431823
فونت
بشار اسد:
شام کے صدر نے کہا ہے کہ شام میں بحران پیدا اور جنگ کی آگ بھڑکانے کا مقصد علاقے کے ملکوں کو پسماندگی کا شکار بنانا ہے۔
بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں رجعت پسند اور صیہونی و امریکی اتحاد کامقابلہ اور فلسطینی عوام کی حمایت کے زیرعنوان منعقدہ ایک سمینار کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی خواہش ہے کہ علاقے کے ممالک امریکا کی بالادستی میں بڑے ملکوں کے مالی اداروں کے مفادات کی ہی تکمیل کرتے رہیں۔

بشار اسد کا کہنا تھا کہ شام میں بحران اورجنگ اسی لئے مسلط کی گئی ہے تاکہ علاقے کے ممالک پسماندگی کا شکار اور وہ ترقی و پیشرفت سے محروم رہیں۔

اس بین الاقوامی سمینار میں شام، لبنان، فلسطین، یمن، اردن، مصر، عراق، الجزائر، بحرین اور موریطانیہ کی قومی شخصیات اور رہنماؤں نے شرکت کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬