‫‫کیٹیگری‬ :
15 November 2017 - 13:06
News ID: 431818
فونت
بشار الجعفری:
اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے سعودی عرب کو وہابی دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانتکاری کا سلسلہ جاری ہے۔
بشار جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی  النشرہ سے رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے سعودی عرب کو وہابی دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانتکاری کا سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم ہونے والا عرب اتحاد دہشت گردوں کی حمایت اور مسلمانوں کا خون بہانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے یہ اتحاد امریکہ کے اشارے پر تشکیل دیا گيا ہے جسکا فائدہ اسرائیل کو پہنچ رہا ہے۔

بشار جعفری نے کہا کہ عرب ڈکٹیٹر حکومتوں کو عالمی اداروں میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہونا  ہے۔ بشار جعفری نے کہا کہ ماضی میں بھی آل سعود نے سرزمین حجاز پر مسلمانوں کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے حجاز کا نام تبدیل کرکے سعودی عرب  رکھ دیا۔

انھوں نے کہا کہ عرب تاریخ آل سعود کے سنگین اور ہولناک جرائم سے بھی بھری پڑی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬