15 November 2017 - 12:57
News ID: 431814
فونت
رحمانی فضلی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے زلزلے کے بارے میں پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش ہوئے کہا ہے کہ صوبہ کرمانشاہ میں ۷ ضلعوں اور ۱۹۰۰ دیہاتوں کو زلزلے سے شدید نقصان پہنچا ہے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ۴۳۲ افراد جاں بحق جبکہ ۷۸۰۰ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
 عبد الرضا رحمانی فضلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی نے زلزلے کے بارے میں  پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش ہوئے کہا ہے کہ صوبہ کرمانشاہ میں 7 ضلعوں اور 1900 دیہاتوں کو زلزلے سے شدید نقصان پہنچا ہے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 432 افراد جاں بحق جبکہ 7800 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ سول اور فوجی امدادی اداروں نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کا کام تقسیم کرلیا جس کے نتیجے میں امداد رسانی کا عمل دقت اور سرعت کے ساتھ جاری ہے۔ 

زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 80 فیصد بجلی ، پانی اور گیس کی سہولیات بحال کردی گئي ہیں۔ رحمانی فضلی نے کہا کہ زلزلہ سے 19 ہزار گھروں کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلال احمر نے 36 ہزار خیمے تقسیم کئے ہیں فوج اور سپاہ نے بھی امداد رسانی میں کافی مدد کی ۔

تمام سول اور فوجی ادارے ملکر متاثرہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کی تلاش و  کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امن و سلامتی کا ماحول برقرار ہے اور امداد رسانی کا کام معمول کے مطابق جاری ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬