15 November 2017 - 13:09
News ID: 431819
فونت
لبنانی اخبار الاخباریہ نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعہد محمد بن سلمان کو ایک خط میں اسرائيل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے تجویز پیش کی ہے۔
عادل الجبیر

رسا نیوز ایجنسی کی  لبنانی اخبار الاخباریہ سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعہد محمد بن سلمان کو ایک خط میں اسرائيل کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس خط میں اسرائیل اور سعودی عرب کو امریکہ کا قوی اور مضبوط بازو قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل ملکر ایران کے خلاف مشترکہ محاذ قائم کرسکتے ہیں ۔ سعودی عرب اور اسرائیل کے باہمی تعلقات سے خطے کے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔

عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ اگر چہ اسرائیل اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات سے مسلمانوں کے نزدیک سعودی عرب کی حیثیت ختم ہوجائے گی لیکن اگر امریکہ ایران کے خلاف اقدام کرنے پر راضی ہوجائے تو اس صورت میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات استوار ہوسکتے ہیں۔ سعودی عرب مختلف ذرائع سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے برے اثرات کو ختم کرنے میں کامیاب ہوجائے گا ۔

البتہ سعودی عرب اسرائيل کے ساتھ تعلقات کو برابری کی سطح پر خواہاں ہے۔ سعودی عرب کا امریکہ سے مطالبہ ہے کہ وہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں ميں مزید اضافہ کرے ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل دونوں، ایران اور گروپ 1+ 5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بھی خلاف ہیں اور امریکی صدر کے ذریعہ دونوں اس معاہدے کو ناکام بنانے کی تلاش و کوشش بھی کررہے ہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی رعب کے بعد اسرائيل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬