‫‫کیٹیگری‬ :
15 November 2017 - 13:03
News ID: 431817
فونت
جبران باسیل:
لبنان کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں مستعفی ہونے والے لبنانی وزير اعظم سعد حریری کی وطن واپسی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستعفی وزير اعظم کی لبنان واپسی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
جبران باسیل

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے مصری اخبار الاہرام کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب میں مستعفی ہونے والے لبنانی وزير اعظم سعد حریری کی وطن واپسی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستعفی وزير اعظم کی لبنان واپسی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لبنانی وزیر اعظم اور اس کے خاندان کو سعودی عرب نے وطن واپس آنے کی اجازت نہ دی تو اس صورت میں لبنان اگلا قدم اٹھائے گا اور سکیورٹی وکنسل میں سعودی عرب کے خلاف شکایت درج کرائی جائے گي۔ لبنانی وزير خارجہ نے کہا کہ لبنانی وزیر اعظم کا استعفی مشکوک ہے اور اس ميں سعودی عرب کے دباؤ کو رد نہیں کیا جاسکتا تاریخ میں ایسی کوئي مثال نہیں کہ کسی وزير اعظم نے ملک سے باہر جاکر استعفی دیا ہو۔

جبران باسیل نے کہا کہ لبنان کے صدر میشل عون نے بھی آئین کے مطابق عمل کرتے ہوئے سعد حریری کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سعودی عرب کو لبنان کے داخلی مسائل میں مداخلت کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬