13 November 2017 - 21:40
News ID: 431796
فونت
حجت الاسلام مظہر علوی:
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مسئول شعبہ زیارات کا کہنا ہے کہ معاملہ کی اہمیت، سنگینی اور حساسیت کے پیش نظر تمام زائرین کی بروقت واپسی اور سیکورٹی انتظامات کو موثر بنائے جانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائیں چنانچہ حکومت اور ریاست زائرین کو ہر قسم کی سفری سہولیات فراہم کرے۔ زائرین کو گذشتہ کچھ عرصہ سے تفتان بارڈر پر پاکستان ہاﺅس میں جن مسائل کا سامنا ہے، ان کے حل کیلئے ٹھوس، سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کئے جائیں۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اراکین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی ہدایت کی روشنی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور شعبہ حج و زیارات کے مسئول حجت الاسلام مظہر عباس علوی نے حکومت اور وزارت داخلہ کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم پر بائی روڈ جانیوالے 45 ہزار سے زائد زائرین کی واپسی پر تفتان بارڈر سے کوئٹہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کانوائے چلائے جانے کیلئے بروقت خصوصی و ہنگامی طور پر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

حجت الاسلام علوی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ معاملہ کی اہمیت، سنگینی اور حساسیت کے پیش نظر تمام زائرین کی بروقت واپسی اور سیکورٹی انتظامات کو موثر بنائے جانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائیں چنانچہ حکومت اور ریاست زائرین کو ہر قسم کی سفری سہولیات فراہم کرے۔ زائرین کو گذشتہ کچھ عرصہ سے تفتان بارڈر پر پاکستان ہاﺅس میں جن مسائل کا سامنا ہے، ان کے حل کیلئے ٹھوس، سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کربلا، نجف اور مشہد و قم سے آنیوالے زائرین کی واپسی کا عمل 5 سے 6 روز میں شروع ہو جائے گا اور واپسی کا یہ سلسلہ دسمبر کے وسط تک جاری رہے گا علاوہ ازیں زائرین کی بڑی تعداد جو بائی ایئر عراق زیارات کیلئے گئے تھے وہ زائرین بھی بڑی تعداد میں واپسی بائی روڈ اپنے ملک تفتان، کوئٹہ کے راستے پہنچ رہے ہیں۔ زائرین میں بزرگ شہریوں سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور تفتان بارڈر پر امیگریشن کے انتہائی قلیل انتظامات اور محدود عملہ ہے، جس کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا حکومت اور وزارت داخلہ ہنگامی بنیادوں پر عملہ میں اضافہ کرے تاکہ موسم کی انتہائی خرابی اور یخ بستہ ہواﺅں کی وجہ سے زائرین کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔

حجت الاسلام علوی نے آخر میں کہا کہ صدر و وزیراعظم زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لیں تاکہ شہداء کربلا کے چہلم سے آنیوالے زائرین بروقت اپنے اپنے گھروں کو پہنچ سکیں علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ نے جس طرح زائرین کی کربلا روانگی پر وسعت قلبی اور تعاون کیا۔ زائرین کی واپسی پر بھی ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس سے بھی زیادہ زائرین کی واپسی کیلئے تعاون بہم فرمائیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬