‫‫کیٹیگری‬ :
15 November 2017 - 13:01
News ID: 431816
فونت
جنرل محمود زبیر حیات:
پاکستانی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ہے۔
جنرل محمود زبیر حیات

رسا نیوز ایجنسی کی ایکس پریس نیوز سے رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بدستور جوہری جنگ کے خطرات کا پیش خیمہ ہے، ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف ذیلی روایتی جنگ جاری ہے، جو کسی وقت بھی بڑی جنگ میں بدل سکتی ہے۔

جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ  ہندوستان نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر مختص کر رکھے ہیں، تحریک طالبان پاکستان ، را اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے ذریعہ پاکستان میں دہشت گردی کرائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرگرم  وہابی دہشت گرد تنظیموں کا ہندوستان کے خفیہ ادارے "  را " کے ساتھ گہرا رابطہ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬