‫‫کیٹیگری‬ :
17 November 2017 - 23:43
News ID: 431855
فونت
آیت اللہ محمد امامی کاشانی:
تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ لبنانی قوم کا اتحاد، امریکہ، اسرائیل اور آل سعود کی سازشوں کی شکست کے مترادف ہے۔
 آیت اللہ محمد امامی کاشانی

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے ریاض میں لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کی جانب سے مسعتفی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسئلہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے اسلامی ملکوں کے خلاف سازشیں رچائی جا رہی ہیں اور وہ لبنان اور پورے علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم خدا کا لطف و کرم ہے کہ لبنان کے عوام اور قبائل، بیدار ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے لبنانی عوام اور خاص طور سے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعد حریری لبنان واپس لوٹتے ہیں تو سب ان کا خیرمقدم کریں گے اور یہ آل سعود کی سازشوں پر پانی پھر جانے کے مترادف ہو گا۔

انھوں نے علاقے اور خاص طور سے یمن میں سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی جارحیت اور وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت اتنی پست ہو چکی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو بجٹ فراہم کر رہی ہے تا کہ وہ اسلامی ملکوں کو جارحیت کا نشانہ بنائے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا حساس دور سے گذر رہی ہے اور مسلمان قوموں کو چاہئے کہ دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں متحد ہو جائیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬