18 November 2017 - 11:24
News ID: 431859
فونت
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے وہابی دہشت گردوں کی حمایت اور تعاون پر مبنی اسناد فاش کریں گے۔
مولود چاوش اوغلو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آناتولی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ تکفیری دہشت گردوں اور کردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے اور انھیں مالی تعاون مہیا کرتا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے داعش دہشت گرد تنظیم اور پ ک ک دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ امریکہ اور سعودی عرب کا قریبی تعاون جاری ہے اورامریکہ کی طرف سے  دہشت گردوں کے رقہ سے محفوظ انخلا پر ترکی نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ عنقریب ایسے شواہد دنیا کے سامنے پیش کریں گے جن سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کو مدد اور تعاون فراہم کررہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬