18 November 2017 - 16:10
News ID: 431862
فونت
علی اکبر ولایتی :
عالمی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ میزائل کے موضوع پر فرانس کی ایران کے داخلی امور میں مداخلت پیرس کے مفاد میں نہیں ہے۔
علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے آج صبح ہمارے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرانس کے صدرامانوئل میکرون کے ایران مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے میزائل کے موضوع اور ایران کی پالیسی سے متعلق فرانسیسی صدر کی مداخلت آمیز بیان پر کہا کہ اس قسم کے بیانات سے ایران کے نزدیک فرانس کی اہمیت کم ہوگی۔

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اپنے دفاعی پروگرام پر کسی سے اجازت نہیں لیتا کہا کہ اگر فرانس ایران کے ساتھ روابط کا فروغ چاہتا ہے تو اسے ایران کے امور میں مداخلت سے پرہیز کرنا چاہئیے اس لئے کہ یہ فرانس کے قومی مفاد میں ہے۔

عالمی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائلی پروگرام کے حوالے سے فرانس کے سوال کا جواب منفی ہے اور ایران کے داخلی امور میں ہر قسم کی مداخلت کا جواب منفی ہی ہو گا۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر نے جمعہ کے روز یورپی یونین کے اجلاس میں کہا تھا کہ ایران میزائلی پروگرام  کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرے اور علاقے میں عدم جارحیت پر مبنی حکمت عملی اپنائے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬