جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک سعودی اقدامات اور مہم جوئی پر خاموش نہیں رہیں گے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمن وزیر خارجہ زگمارگیبرل نے لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کے حوالے سے سعودی اقدامات پر کڑی نکتہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکمرانوں میں جارحانہ رویہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس پر یورپ خاموش نہیں رہ سکتا۔
زگمار گیبرل نے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے یمن اور قطر کے بعد اب لبنان کے خلاف بھی محاذ کھول دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک حریری اور ان کے اہل خانہ کو فرانس کے دورے سے نہیں روک سکتا۔
قابل ذکر ہے کہ فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے بدھ کے روز کہا تھا کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری اپنے اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب سے فرانس آنے والے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے