سرگودہا پاکستان:
مظاہرے کے شرکاء سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے توہین رسالتؐ اور ختم نبوت کے قانون ختم کر نے کے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، امریکہ جان لے کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمت رسولؐ پر کٹ مرنے کو تیار ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قانونِ ختم نبوت کے خاتمے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے بیان کیخلاف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سرگودہا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کے شرکاء سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے توہین رسالتؐ اور ختم نبوت کے قانون ختم کر نے کے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، امریکہ جان لے کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمت رسولؐ پر کٹ مرنے کو تیار ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے، حکومت کو ہوش کے ناخون لینے ہوں گے، ورنہ وہ دن دور نہیں جب عاشقان رسولؐ تم سے تمہارے اقتدار کی کرسی چھین لیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے