رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میانمار میں روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے بعد اب سری لنکا میں بھی انتہا پسند بودھوں کے ذریعہ مسلمانوں پر حملے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
خبروں کے مطابق بودھوں نے مسلم اقلیت پر حملہ کرکے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔ حکام کے مطابق پرتشدد واقعات میں 62 مکانات، دکانوں اور 10 گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا جن میں سے زیادہ تراملاک مسلمانوں کی ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیونافذ کیا گیا ہے۔
سری لنکا کے وزیر قانون کا کہنا ہے کہ مذہبی پرتشدد واقعات پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس اور انسداد فسادات اسکواڈ کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس نے 19 افراد کو بھی نقص امن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰