‫‫کیٹیگری‬ :
20 November 2017 - 13:00
News ID: 431892
فونت
مصر کے شیعہ مفکر:
سرزمین مصر کے شیعہ مفکر نے لبنان کے مستعفی وزیر آعظم سعد الحریری کو لبنان اور علاقہ کے لئے آل سعود کا خودکش بمبار بتایا ۔
احمد راسم النفیس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین مصر کے شیعہ مفکر احمد راسم النفیس نے لبنان کے وزیر آعظم سعد الحریری کے استعفی پرعکس العمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: سعد الحریری، اس سعودی حکومت کی اولاد ہیں جو اپنے جوانوں کے ساتھ غلاموں جیسا برتاو کرتی ہے اور درحال حاضر حکومت کو عبدالعزیز آل سعود کے جوان پوتے کے حوالے کردی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: سعودیہ ایک ایسا ملک ہے جس نے ہزاروں خودکش افراد کو ہزاروں شیعہ مسلمانوں اور دیگر مذاھب کے پیروکاروں کے قتل عام کے لئے ارسال کیا ہے تاکہ لوگوں کے خون سے حکومت آل سعود کی بنیادوں کو مستحکم کرسکے ۔

النفیس نے واضح طور سے کہا: تمام خودکش افراد اس جنایت کے لئے راضی نہ تھے بلکہ بہتوں کو مجبور یا فریب دیا گیا اور در حقیقت مقاصد آل سعود کو جامہ عمل پہنانے کا یہ ایک وسیلہ ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: یہ بات مکمل طور سے واضح ہے کہ آل سعود سعد الحریری جیسے جوان کو ایک غلام کے مانند دیکھتی ہے ایک شریک و ساجھے دار یا شھری و ہم وطن کی نگاہ سے نہیں ،  مختلف میدانوں میں تھکے آل سعود نے حریری کو ریاض بلاکر انہیں وزارت عظمٰی کے منصب سے استعفا لکھنے پر مجبور کیا ہے ۔

سرزمین مصر کے شیعہ مفکر نے بیان کیا: تعجب خیز یہ ہے کہ حریری نے اس پیغام میں جسے ان کے لئے لکھا گیا تھا اور انہوں نے فقط میڈیا کے سامنے پڑھا ہے کہ میں لبنان واپس نہیں لوٹوں گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی جان کی بہ نسبت خوفزدہ ہیں ، فقط حریری نے سعودیہ میں سیاسی پناہندگی کی درخواست نہیں کی کہ اسی کے بعد خاندان آل سعود کے بزرگان کو اس وجہ سے گرفتار کرلیا گیا کہ حریری سے متعلق کوئی بھی خبر نشر نہ ہوسکے ۔

انہوں نے مزید کہا: سبھی پر یہ بات روشن ہے کہ حریری گرفتار لوگوں میں سے ہیں ، انہیں بنیاد پر سید حسن نصرالله نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ حریری کو نظر بند کرنے کا مقصد اسرائیل کے لئے لبنان کے خلاف جنگ کے اسباب فراہم کرنا ہے ۔

النفیس نے بیان کیا: آل سعود ہمیشہ عہد شکنی میں معروف ہے اور انہوں نے سعد الحریری کو لبنان اور علاقے میں خودکش دھماکہ کے طور پر استعمال کرنا چاہا ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬