‫‫کیٹیگری‬ :
20 November 2017 - 13:28
News ID: 431893
فونت
حزب الله لبنان کے معروف رکن:
حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر نے شام و عراق میں داعش کی شکست کو امریکا اور سعودیہ کی شکست بتایا ۔
حجت الاسلام شیخ علی دعموش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام شیخ علی دعموش نے دیرالزهرانی لبنان میں ایک شھید کی مجلس ترحیم میں کہا: شام میں داعش کی آخری سانسیں ہیں ، البوکمال اور شهر المیادین کے آس پاس کے علاقے میں دھشت گرد داعش سے جنگ میں شامی فوج اور اس کے اتحادی کامیابی کی سمت گامزن ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: علاقہ میں داعش کی ہار ان دھشت گردوں کے حامی امریکا ، اسرائیل اور سعودیہ کی ہار کے برابر ہے کہ جنہیں علاقے میں پی در پی شکستیں مل رہی ہیں ، ایسے حالات میں دھشت گردوں کے حامی ممالک مستقل شکست سے روبرو ہورہے ہیں استقامتی گروہ امریکن ، اسرائیلی اور سعودی پروجیکٹ کے برابر کامیابی سے ہمکنار ہیں ۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے واضح طور سے کہا: اگر استقامت اور اس کے اتحادیوں نے دھشت گرد تکفیریوں سے مقابلہ نہ کیا ہوتا اور اس راہ میں شھید نہ دئے ہوتے تو آج علاقہ مکمل طور سے دھشت گردوں کے قبضے میں ہوتا ، وہ شام و لبنان و عراق سے بڑھ کر تمام عرب ممالک میں پہونچ چکے ہوتے ۔

انہوں نے لبنانیوں کو اتحاد و استحکام و صدر جمھوریہ میشل عون کی حمایت کی دعوت دی اور کہا: لبنانیوں نے ملک کے استقلال ، حاکمیت اور قومی عزت کے بقا کے جزبے نے سعودی چالبازیوں کو ناکامی سے روبرو کردیا اور موجودہ بحران سے پیچھے چھوڑ دیا ۔

حجت الاسلام دعموش نے لبنانی فضا میں موجود ذھنیت پر شدید تنقید کی اور کہا: ملک کی سیاسی فضا کو ادارہ کرنے والی بچگانہ ذھنیت آسانی کے ساتھ پیچھے نہیں ہٹی ، اس نے ایک بار پھر لبنان میں فتنہ انگیزی اور قومی اتحاد کو شدید نقصان پہچانے کی کوشش کی تھی جس میں ناکام رہی ۔/۹۸۸/ ن۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬